ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عمران خان نے کشمیر فروخت کر دیا: لیاقت بلوچ

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، عمران خان نے کشمیر فروخت کر دیا: لیاقت ...

  



تیمرگرہ (بیورورپور ٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پر سودا کرتے ہوئے اسے فروخت کیا ہے،اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک کی مکمل حمایت کر تے ہیں، حکومت نے معیشت کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کی ہے ہیں 2018ء کی عام انتخابات مشکوک اور دھاندلی زدہ تھے ان خیالات کا اظہار انھوں جمعرات کے روز ڈسٹر کٹ پر یس کلب تیمرگرہ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر وسابق ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد،سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ  ودیگر زمہ داران بھی موجود تھے،مرکزی نائب آمیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ پی ٹی ائی کی حکومت کے چودہ ماہ ہوگئے ان کی دور اقتدار میں مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ جبکہ ان چودہ ماہ میں جو قر ضہ لیا ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے  اور پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کے دعوے کہاں گئی؟حکومت نے معیشت کو کنٹرول تو نہ کرسکے البتہ ملک کو لنگر خانوں میں تبدیل کر دیا لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے لیکن حکمران صرف بیانات تک محدود ہے وزیر اعظم عمران خان نے عملا کشمیر کو بھارت کے حوالہ کر دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں 90دنوں سے کشمیری مسلمان ظلم کے شکار ہے عمران خان نے نہ قومی متفقہ پالیسی اور نہ ہی قومی سیاسی قیادت کو متحد کیا ہے اور سفارتی محاذ پر بھی کوئی روڈ میپ نہیں ہے وزیر اعطم عمران خان جہاد سے بھی انکاری ہے اور ہندوستان کے خلاف کوئی جنگی اقدام کو تیار نہیں اور عملا 72سالوں سے اتنا نقصان نہیں پہنچا ہے جہاں اج عمران خان پہنچا دیا ہے لیاقت بلوچ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کراچی سے اسلام باد تک کامیابی کے ساتھ بڑھ رہاہے اپوزیشن کے تمام مطالبات جائز ہے عمران خان اقتدار ست مذید چمٹیے دینے کا کوئی جواز نہیں عوام ان کے استعفیٰ کے منتظر ہے لیاقت بلو چ نے مذید کہاکہ حکومت کے پاس عوام کو گھر کی دہلیز پر ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں وزیر اعطم عمران خان اخلاقی طورپر ناکامی کا عتراف کرکے مستعفیٰ ہوجائے۔

مزید : صفحہ اول