مٹیاری، مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار 13مزدور جاں بحق، 3زخمی 

مٹیاری، مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار 13مزدور جاں بحق، 3زخمی 

  



ہالہ(آئی این پی)ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پرمسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشے میں 13مزدور جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نیو سعید آباد کے قریب کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے مزدوروں سے بھرے رکشے کو ٹکر مار دی جس میں 8 محنت کش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے دیگر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمی جانبرنہ ہوسکے،پولیس نے کوچ اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

مٹیاری/حادثہ

مزید : صفحہ اول