گورنرسندھ عمران اسماعیل بالآخر 14 ماہ بعد گورنر ہاوس منتقل ہوگئے

        گورنرسندھ عمران اسماعیل بالآخر 14 ماہ بعد گورنر ہاوس منتقل ہوگئے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل بالآخر14ماہ بعد ڈیفنس میں واقع اپنے ذاتی گھر سے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاﺅس منتقل ہو گئے ہیں۔گورنرہاﺅس ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل گورنر ہاﺅس کے فیملی ونگ کے بجائے اپنے اسٹاف افسر کے سرکاری مکان میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل 15 دن قبل ڈیفنس میں واقع اپنے گھر سے باقاعدہ طور پر گورنر ہاﺅس میں منتقل ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ عمران اسماعیل اہل خانہ کے ساتھ گورنر ہاﺅس کے فیملی ونگ کے بجائے اپنے اے ڈی سی کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔عمران اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ منصب سنبھالنے کے بعد گورنر ہاﺅس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے، بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہ کر حکومت کی کفایت شعاری مہم کو پروان چڑھائیں گے۔گورنر بننے کے بعد وہ 14 ماہ تک ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں اپنے گھر میں مقیم رہے اور روزانہ آفیشل مصروفیات کے لیے گورنر ہاﺅس آتے تھے۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل گورنر ہاﺅس میں اپنی منتقلی کو میڈیا سے چھپانا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو خصوصی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...