چین اور پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ 

  چین اور پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ 

  



بیجنگ(آئی این پی)چین اور پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف مضبوط ورکنگ میکنیزم کے ذریعے تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ا ن خیالات کااظہار ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے یہاں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کیا،انہوں نے کہا وزارت خا ر جہ کے ایکسٹرنل سکیورٹی کمشنر چنگ گوپنگ اور افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے اول نائب مشیر عتیق اللہ نوشیر نے چین افغانستان انٹر ڈیپا ر ٹمنٹل اورانٹرریجنل سکیورٹی تعاون میکنیزم اجلاس کی گزشتہ ہفتے مشترکہ صدارت کی،اجلاس کے دوران فریقین نے عالمی ،خطے ، دو نو ں مما لک کے درمیان سلامتی تعاون اوردہشتگردی کےخلاف صورتحال ،باہمی سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے پربھی تبادلہ خیال کیا،انہوں نے کہا دہشتگردی انسانیت کی کھلی دشمن ہے،چین دہشتگردی کےخلاف سلامتی تعاون کو متعلقہ ممالک میں مزید مضبوط بنانے کا خوا ہشمند ہے ۔ پاکستا ن اور افغانستان کو مل کر بین الاقوامی، علاقائی سلامتی و استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے اس بیان کو مستر د کردیاکہ سنکیانگ میں کوئی حراستی کیمپ موجود ہے۔انہوں نے کہا وہاں ایسی کوئی صورتحال نہیں ،جس نام نہاد حراستی کیمپ کا پومپیو نے ذکر کیا ہم کئی بارکہہ چکے ہیں سنکیانگ کے معاملات خالصتاًچین کے اندرونی معاملات ہیں،سنکیانگ کا معاملہ قومیت ،مذہب یا انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ،بلکہ یہ دہشتگردی کے خاتمے اور علیحدگی مخالف مسئلہ ہے۔دہشتگردی کےخلاف جنگ کرنے کے بجائے چین نے انتہا پسند ی اور خو فناک نظریات سے متاثر افراد کی قانون کے مطابق مدد کرنے کیلئے تعلیم و تربیت کو اختیار کیا،تاکہ وہ معاشرے میں واپس اور معمول کی زند گی کی جانب لوٹ آئیں،سنکیانگ جسے ایک بار دہشتگردی کا خطرنک حد تک سامنا تھا، وہاں گزشتہ 3برسوں میں دہشتگردی کا کو ئی ایک وا قعہ بھی نہیں ہوا۔ترجمان نے مزید کہا یہ انسانی حقوق کے احترام کا سب سے بہترین راستہ ہے،ہزاروں غیر ملکی نمائندوں ،بین الا قو ا می تنظیمو ں کے عہدیداروں اور ذرائع ابلاغ کے لوگوں نے سنکیانگ کا دورہ کیا ہے،انہوں نے دہشتگردی کی روک تھام اور سنکیانگ میں انتہا پسندی کے خاتمہ میں نمایاں کامیابیاں اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں، ہمیں توقع ہے امریکہ کے سیاستدان مخصوص رنگ کی عینک اتارنے سمیت دو ہر ا معیار ترک ، سنکیانگ مسئلے کو چین کےخلاف استعمال کرنا بند کردیں گے،اور وہ ایسے کام کریں گے جس سے دونوں ممالک چین اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہو۔

چین فیصلہ 

مزید : صفحہ اول


loading...