تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا : فردوس عاشق اعوان 

تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا : فردوس عاشق اعوان 

  



اسلام آباد (آئی این پی،آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہے، پاکستان، ترکی اور ملائیشیاءمشترکہ ٹی وی چینل قائم کریں گے، ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد دنیا کو حقیقی اسلام کے چہرے سے روشناس کرانا ہے۔ آل پاکستان نعت خوانی مقابلہ میں ریڈیو پاکستان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، محفل میلاد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے انعامات تقسیم کئے، نعت خوانی میں جیتنے والے طلباءمیں پہلے نمبر پر آنے والے طلبہ و طالبات کو سونے کے تمغے اور 50ہزار روپے نقد انعام دیا گیاجبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو چاندی کا تمغہ اور 30ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔محفل میلاد ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسی محفلیں ایک دوسرے کو قریب لانے کا موثر ذریعہ ہیں، رسول پاک کی ذات مبارک اسلام کے آفاقی پیغام کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول پاک سے والہانہ محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا جزو ہے، اسلام کا ایک بہترین نظام زندگی ہے جس کا مقصد انسانیت کی فلاح ہے، سیرت پاک پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے، وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کےلئے ریاست مدینہ کا خواب دیکھا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مقصد انسانیت سے محبت ہے، رسول پاک نے جہالت، نفرت اور عصبیت کو ختم کیا، محفل میلاد کے انعقاد پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی کوششوں کو سراہتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں اداروں نے ہمیشہ ریاست کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیا ۔محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انتشار اور فرقہ واریت سے پاک جدید اسلامی معاشرے کی جانب گامزن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے تخلیق پاکستان کی بنیاد پر جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ریاست مدینہ کے حوالے سے باتیں بانیان پاکستان کی طرف سے وضع کردہ حقیقی اسلامی معاشرے کے اہداف کے حصول کیلئے ہیں۔انہوں نے ملک میں نعت، قومی اور مذہبی ثقافت کے فروغ کیلئے ریڈیوپاکستان کے کردار کوسراہا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...