ریاست کے تینوں ستون باہم تعاون سے قائم رہ سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ریاست کے تینوں ستون باہم تعاون سے قائم رہ سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے مشیر قانون ماحولیات و سا حلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ریاست کے تینوں ستون انتظامیہ ،عدلیہ اور مقننہ آپس میں باہمی تعاون سے ہی قائم رہ سکتے ہیں اور قانون پر عمل کی شروعات ہمیں اپنے آپ سے کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوصوبائی کنسلٹیٹیوکانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انگریز کے دور میں انتظامیہ عدلیہ اور مقننہ کے ادارے بنائے گئے اور آج قانون پر با تیں کر نا اور طویل مضمون لکھنا سب کا پسندیدہ مشغلہ ہے مگر قانون پر کوئی بھی عمل نہیں کرتا حالانکہ مقننہ کا کام مسئلہ کی جڑ تک پہنچتے ہوئے قانون بنانا اور انتظامیہ کا کام قانون پر عملدرآمد کرنا ہے اور عدلیہ کا فرض انصاف کی فرا ہمی ہے اس کے لیے ریاست کے تینوں ستونوں کو ساتھ کام کرنا پڑے گا کبھی ہم ایک بہتر ماحول کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسائل اسمبلی کے اراکین سے گفتگو میں نہیں لائیں گے تو آگے کا راستہ کیسے ہوگا۔پولیس پر تنقید ہوتی ہے کہ جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے اور پولیس کا موقف ہے کہ جرائم نہیں بڑ ھ رہے بلکہ جرائم زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے گھر میں کوئی واردات وقوع پذیر ہوجائے اور میں پولیس کے پاس نہ جاو تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔مشیر قانون نے کہا کہ ہمیں باتوں سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے اور قانون پر عمل کرنے کی افادیت کو معاشرے میں روشناس کرانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ورنہ ایک مہذب معاشرہ کیسے تشکیل پا سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -