کوٹری واٹریٹمنٹ پلانٹ میں کرپشن، رشید سولنگی اور ارشد ہر وہ چالان میں نامزد

    کوٹری واٹریٹمنٹ پلانٹ میں کرپشن، رشید سولنگی اور ارشد ہر وہ چالان میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (نمائندہ خصوصی)سائٹ کوٹری کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے صوبائی سیکریٹری لیبررشیدسولنگی، ارشد وہرہ سمیت12شخصیات اورافسران کو چالان میں نامزد کردیا ہے۔دیگر ملزمان میں اسٹیٹ انجینئر سائٹ نبیل احمد شیخ، اسسٹنٹ انجینئر مراد علی جتوئی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرآغا عبدالمنیعم، سب انجینئر عبداللہ جتوئی، دو سابق ڈائریکٹر فنانس سائٹ معیز قاضی اور انعم صدیقی سمیت دیگر شامل ہیں۔چالان میں سابق ایم ڈی سائٹ اورموجودہ سیکریٹری لیبرسندھ رشیدسولنگی، دو چیف انجینئرز وحید شیخ اور شبیر کھوکر سمیت دیگر کوبھی نامزدکیا گیا ہے جبکہ نجی کمپنی اے آر اے کے مالک ارشد عبداللہ وہرا، وقار عابد اور ریحان سمیت دیگر شامل ہیں جن کو چالان میں نامزد ہیں۔دستاویزات کے مطابق 96 کروڑ سے زائد کی لاگت سے سائٹ کوٹری پرلگایاگیاٹریٹمنٹ پلانٹ خراب ہوگیاجس پر اینٹی کرپشن کو انکوائری کا حکم دیا گیا۔66کروڑ70لاکھ سے شروع ہونے والامنصوبہ96کروڑ کاہوگیا،مگر مکمل نہ ہوسکا۔پلانٹ پر کل 72کروڑ روپے خرچ بھی کردیئے گئے لیکن منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا

مزید :

صفحہ اول -