پی ایس 86 دادو ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف پر برتری

پی ایس 86 دادو ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف پر برتری

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اندرون سندھ کی تحصیل جوہی میں صوبائی اسمبلی پی ایس 86 دادو4 میں ووٹوں کی گنتی جاری ۔ 115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید صالح شاہ 32692 ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک انصاف کے امداد خان لغاری 14926 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج اور رینجرز کے 1100 اور پولیس کے 1300 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات رہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دادو بھر میں عام تعطیل رہی۔

برتری

مزید : صفحہ اول


loading...