احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے نوازشریف،مریم نوازاور یوسف عباس کو طلب کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت آج ہوگی،احتساب عدالت لاہورکے جج امیر محمد خان کیس پرسماعت کریں گے،نیب تفتیشی افسرعدالت کوریفرنس سے متعلق آگاہ کریں گے،عدالت نے نوازشریف،مریم نوازاور یوسف عباس کو طلب کررکھا ہے,نواز شریف علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکیں گے،مریم نواز جاتی امرا سے احتساب عدالت روانہ ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی۔

مزید :

قومی -