ایران کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے،5افرادجاں بحق

ایران کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے،5افرادجاں بحق
ایران کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے،5افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں  علی الصبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں میں ابتدائی طور پر 5 افراد کے جاں بحق اور 120 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ زلزلے سے کئی جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہشترد شہر سے 60 کلو میٹر آذربائیجان کے مشرقی صوبہ تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں بڑھنے اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد کئی مرتبہ اس کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس ہے اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، شہریوں نے گھر کے باہر کیمپ لگا کر اور گاڑیوں میں پناہ لی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور نقصان کے تخمینے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔