سندھ ہائیکورٹ نے (ن) لیگی رہنما کامران مائیکل کی ضمانت منظور کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے (ن) لیگی رہنما کامران مائیکل کی ضمانت منظور کر لی
سندھ ہائیکورٹ نے (ن) لیگی رہنما کامران مائیکل کی ضمانت منظور کر لی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی الائٹمنٹ کیس میں سابق وزیر کامران مائیکل کی ضمانت منظور کر لی ، نیب نے کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد و ضوابط کے بر خلاف من پسند افراد کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ نے پلاٹوں کی غیر قانونی الائٹمنٹ کیس میں سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کی ضمانت منظورکرلی، عدالت نے کامران مائیکل کو جیل سے ضمانت سے رہاکرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے شریک ملزم جاوید مخدوم کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد و ضوابط کے بر خلاف من پسند افراد کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا،کامران مائیکل مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ن لیگ کی سابق حکومت میں پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر رہے، وہ اقلیتوں اور انسانی حقوق کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید : قومی


loading...