فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا، فیاض الحسن چوہان

فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا، فیاض الحسن چوہان
فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا، فیاض الحسن چوہان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا،کنٹینرپرکھڑے ہوکروزیراعظم اوراداروں کیخلاف بیانات دیے جائیں گے توجواب بھی دیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے کالونیزفیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اینٹ ماریں گے توانہیں پتھرسے جواب ملے گا،کنٹینرپرکھڑے ہوکروزیراعظم اوراداروں کیخلاف بیانات دیے جائیں گے توجواب بھی دیاجائیگا،بارش کے بعد دھرنے کے شرکا کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پرسی ڈی اے عملہ،پی ٹی آئی رضاکارسہولیات فراہم کررہے ہیں،میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں،اگر سربراہ جے یو آئی (ف) سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پرآگئے ہیں،استعفیٰ اور حکومت توڑکرنئے انتخابات کے مطالبات سےمولاناپیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان صاحب نےمظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے،مذاکرات سو فیصد کامیاب ہوں گےکیونکہمولانا فضل الرحمان کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...