چوہدری شوگر مل کیس:نواز شریف کے وکیل نے مٰیڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی

چوہدری شوگر مل کیس:نواز شریف کے وکیل نے مٰیڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی
چوہدری شوگر مل کیس:نواز شریف کے وکیل نے مٰیڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ، وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف علیل ہیں اور احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے  جبکہ  مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں چودھری شوگر مل کیس کی سماعت جاری ہے ،احتساب عدالت لاہورکے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کر رہے ہیں ، نیب حکام نے یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا، مریم نواز  جاتی امرا سے احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ،وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف علالت کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ہیں،نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور گھر میں ہی آئی سی یو بنا یا گیا ہے،نواز شریف کے وکیل نے مٰیڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -