نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں بہت خراب ہے،علاج جہاں ممکن ہے وہاں سے کروانا ہو گا، مریم نواز

نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں بہت خراب ہے،علاج جہاں ممکن ہے وہاں سے کروانا ہو ...
نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں بہت خراب ہے،علاج جہاں ممکن ہے وہاں سے کروانا ہو گا، مریم نواز

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں بہت خراب ہے،علاج جہاں ممکن ہے وہاں سے کروانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب نہیں بہت خراب ہے،علاج جہاں ممکن ہے وہاں سے کروانا ہو گا،نواز شریف کو فی الفور بیرون ملک علاج کیلئے باہرجانا چاہیے،صحت پہلے ہے سیاست بعد میں ہو گی، شہباز شریف  نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے انتظامات کر رہے ہیں ، میرا نام ای سی ایل ہے اس لیے بیرون ملک نہیں جا سکتی ، ماں کے جانے کے بعد میرے لیے سب کچھ نواز شریف ہی ہیں ، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی ہو گئی ہے اور ان کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔

احتساب عدالت لاہورمیں آج چودھری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت لاہورکے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ،مریم نواز جاتی امرا سے احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ،عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا کہ آپ کورٹ میں پیشی کی ضمانت دے رہی ہیں ، جس پر مریم نواز نے عدالت کو بتایا کہ آج بھی مشکل تھا کہ میاں نواز شریف کو بمشکل چھوڑ کر آئی ہوں۔ ضمانتی مچلکوں پر دستخط سے متعلق مریم نواز نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ یہ دستخط کیوں کروائے جا رہے ہیں ، جس پرفاضل جج نے کہا کہ یہ اس لیے تاکہ اگر آپ پیش نہ ہوں تو ضامن کو بلایا جا سکے، آپ ضمانت دے رہی کہ آپ عدالت میں پیش ہو نگی، جس پر مریم نواز نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیسے ممکن کہ عدالت بلائے اور میں حاضر نہ ہوں ۔نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کر دی، عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ،احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور یوسف عباس کو 22نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

مزید : قومی


loading...