ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں کارباری افراد کی موجیں لگ گئیں

ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں کارباری افراد کی موجیں لگ گئیں
ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں کارباری افراد کی موجیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں چار پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 155 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان ہے ۔100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 35 ہزار 758 پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم پھر اس میں معمولی کمی ہوئی اور انڈیکس اس وقت 227 پوائنٹس کے ساتھ 35 ہزار 986 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔کاروباری افراد کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جارہاہے ۔

مزید :

بزنس -