نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دیدی گئی ، سب سے بڑی خبر آ گئی

نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دیدی ...
نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دیدی گئی ، سب سے بڑی خبر آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق نوازشریف بیرون ملک علاج کیلئے جانے پر رضا مند ہو گئے ہیں جس کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے جو کہ وزارت داخلہ کوموصول ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کا کہناہے کہ درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، سیکریٹری داخلہ چھٹی پر ہیں اور ان کے آنے کے بعد ہی نام ای سی ایل سے نکالنے پر حتمی فیصلہ ہو سکے گا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔یاد رہے کہ نوازشریف کو دو روز قبل 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور وہ جاتی امراءمنتقل ہو گئے تھے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ قائم کیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدر ی شوگر ملز کیس میں مریم نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ نوازشریف کو بھی اس کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی طبی بنیادوں پر نوازشریف کو 8 ہفتوں کی ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...