مولانا اسعد الرحمان نے علی امین گنڈا پور کا چیلنج قبول کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا اسعد الرحمان نے قومی اسمبلی میں علی امین گنڈا پور کا الیکشن لڑ نے کاچیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امین گنڈاپورمستعفی ہونےکااعلان کرے ہم مقابلہ کرنے کےلئے تیارہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانااسد الرحمان نے علی امین گنڈا پور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپورمستعفی ہونےکااعلان کرے ہم مقابلہ کرنے کےلئے تیارہیں، وزیردفاع کا لہجہ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا نہیں لگتا،انہوں نے ہمیں دھمکیاں دی ہیں، انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استفار کیا کہ اسپیکرصاحب آپ مذاکراتی کمیٹی میں کیوں شامل ہوئے؟