"اگر آپ مذکرات نہیں چاہتے اور ہمارے ساتھ ۔ ۔ ۔" حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیردفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر آپ مذکرات نہیں چاہتے اور ہمارے ساتھ ٹائم پاس کر رہے تو بیٹھے رہیں ہم بھی ٹائم پاس کرنے کو تیار ہیں، وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے۔
سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ مجھے انتظار تھا کہ پاکستان میں ایماندار لیڈر آئے،میں نے وزارت چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دیا،لیکن آپ ملک میں ایماندار قیادت برداشت نہیں کر سکتے،اپوزیشن نے ملک کا بیڑاغرق کردیاہے،اپوزیشن بتائے ملک کو کس حالت میں چھوڑ کرگئی،آپ پاکستان کوترقی دلاتے توعوام آپ کےساتھ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ صبر کریں آپ کو بہت کچھ دیکھنا پڑےگا،یہ دھرنوں کاتماشا نہیں چلے گا،اگر آپ جمہوریت کو چلانا چاہتے ہیں تو آ کر بات کریں، امین گنڈا پور پر فخر ہے جنہوں نے مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کیا،آپ کا اصل چہرہ سامنے آنے پر قوم نے عمران خان کو منتخب کیا، انہوں نے مجھےسپیکر کو مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنانےکااختیار دیا لیکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔