تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بھی مبینہ سمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث نکلے، فرد جرم عائد

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بھی مبینہ سمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث نکلے، فرد ...
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بھی مبینہ سمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث نکلے، فرد جرم عائد

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم عدالت نے الیکٹرانکس سامان کی مبینہ سمگلنگ اور ٹیکس چوری کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد اسلم خان پر فرد جرم عائد کر دی، ملزم نے صحت جرم سے انکارکیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

کراچی کی کسٹم عدالت میں پاکستان ایئر فورس کے سامان کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی،کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے 1997میں دستاویزات میں غلط بیانی ، ٹیکس چوری کے الزام میں اسلم خان المعروف اسلم سنگاپوری کو ملزم ٹھہرا رکھا ہے جو عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ۔

کسٹم اینڈ ٹیکسیشن کی سپیشل جج صدف آصف نے اسلم خان کیخلاف الزامات کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جو مختلف دفعات کے تحت ملزم ٹھہرائے گئے تھے تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا سامنا کریں گے ۔ اس کے بعدعدالت نے آئندہ سماعت پر بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے گواہان کو طلب کرلیا۔

کسٹمز نے سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جن میں محمد اعظم ، حمید الدین اور ان کے پانچ ساتھی اسلم خان، محمد سلیم خان ، سجاد، آصف اور اخلاق احمد شامل ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے پاکستان ایئرفورس کے افراد کیساتھ مل کر 28.57ملین روپے کا الیکٹرانک سامان پاکستان میں سمگل کیا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...