آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے، اکرم درانی

آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے، اکرم درانی
آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے، اکرم درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)رہنما جے یو آئی (ایف)اکرم درانی نے کہا ہے کہ آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے ،ہمارے اباواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے ، آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں،ہمارے اباواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے، نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کررہی ہے،مجھے دباو میں ڈالنے کیلئے بار بار طلب کیا جا رہا ہے،نیب حکام نے کہا آپ کو دوبارہ بلانے کی ضرورت نہیں ہے، آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ میری پیشیاں تیز ہوتی جائیں گی،مجھے صرف عوام کے ساتھ رسوا کرنے کےلئے طلب کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اپنا پیسہ ملک سے باہر منتقل کررہے ہیں، اس قوم کوموجودہ حکومت نے ایک عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -