مولانا کی خواہش ہے کہ آپ مارچ اور کنٹینر پر آئیں ، آپ کا مستقبل میں کیا پلان ہے ؟ صحافی کے سوال پر مریم نوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

مولانا کی خواہش ہے کہ آپ مارچ اور کنٹینر پر آئیں ، آپ کا مستقبل میں کیا پلان ...
مولانا کی خواہش ہے کہ آپ مارچ اور کنٹینر پر آئیں ، آپ کا مستقبل میں کیا پلان ہے ؟ صحافی کے سوال پر مریم نوازشریف نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف آج چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت پیش ہوئیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے گاڑی میں بیٹھے ہوئے غیر رسمی گفتگو بھی کی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے مریم نوازشریف سے سوال کیا کہ ” مولانا کی خواہش ہے کہ آپ مارچ اور کنٹینر پر آئیں ، آپ کا مستقبل میں کیا منصوبہ ہے ؟ “ مریم نوازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مولانا کا بہت شکریہ ، اس وقت میری پوری توجہ میاں صاحب کی صحت کی طرف ہے ، سیاست کیلئے پوری زندگی پڑی ہے ، میں یہ وقت ان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں ، والدین صرف ایک مرتبہ ہی ملتے ہیں ۔

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے کوئی درخواست دے رہے ہیں ؟ جس پر مریم نوازشریف نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں گھر جا کر دیکھتی ہوں کیونکہ یہ معاملات شہبازشریف دیکھ رہے ہیں ، میں تو ظاہری طور پر بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی کیونکہ میرا پاسپورٹ تو عدالت کے پاس ہے ، میری خواہش بھی ہو گی اور بڑا مشکل ہے کہ میاں صاحب علاج کیلئے باہر چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں ، میرے لیے بہت مشکل ہو جائے گا کیونکہ ان کی بہت فکر ہوتی ہے ، میاں صاحب کی اگر زندگی کا مسئلہ ہے تو دنیا میں جہاں بھی علاج ہے انہیں جانا اور کروانا چاہیے ۔

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی والدین دوبارہ نہیں ملتا ، میں ایک سال پہلے ہی اپنی والدہ کو کھو چکی ہوں ، میری پوری توجہ میاں صاحب پر ہے ، میں میاں صاحب کو نرسوں اور ملازموں پر نہیں چھوڑتی بلکہ 24 گھنٹے ان کے ساتھ ہوتی ہوں ، میں آج بھی بڑی مشکل سے عدالت آئی ہوں ، ان کے معاملات کو خود دیکھتی ہوں ، مجھے اس وقت صرف ان کی زندگی اور صحت کی فکر ہے ۔

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ باہر جانے کے حوالے سے سروسز ہسپتال کا بورڈ اور نوازشریف کے پرائیوٹ ڈاکٹرزنے تجویز دی ہے کہ یہاں موجود علاج کی جو سہولت تھی وہ استعمال کی جا چکی ہے اب ان کو کسی خصوصی سینٹرمیں جانا چاہیے ، جہاں تشخیص ہو سکے کہ اچانک پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ کیاہے ، میاں صاحب کی زندگی پوری قوم کی امانت ہے ۔

مزید : قومی


loading...