خود کو لبرل کہنے والے آج مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے رہے ہیں،وفاقی وزیر مراد سعید

خود کو لبرل کہنے والے آج مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے رہے ہیں،وفاقی وزیر ...
خود کو لبرل کہنے والے آج مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے رہے ہیں،وفاقی وزیر مراد سعید

  



اسلام آباد(ڈیلی آن لائن پاکستان)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے حلف پاکستان سے وفاداری کا لیا اور نوکری اقامے پر کسی اور ملک میں کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد فاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قاسم سوری کے ووٹوں سے متعلق غلط بیانی کی گئی ،قاسم سوری نے25ہزار ووٹ لیے خواجہ آصف نے65ہزار ووٹوں کا الزام لگادیا،جب یہ وزیرخارجہ تھے تو امریکہ میں انٹرویو کے دوران خود کولبرل کہتے تھے،خود کو لبرل کہنے والے آج مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے ہیں، وزیرخارجہ تھے توبیرون ملک اقامے پر نوکری بھی کرتے تھے ،سوال تو ہوگا کہ آپ بیرون ملک کیا خدمات سرانجام دیتے تھے، آپ نے پاکستان کا حلف لیا لیکن نوکری کسی اور کی کی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ پروڈکشن آرڈرکی بات کررہے تھے،آج آنکھیں دکھا رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان سے متعلق ان کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا،یہ ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں آج ملک کا وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بات کا آغاز ہی اسلام سے کرتا ہے،اور دنیا کو بتاتا ہے کہ ہم ناموس رسالت کی خاطر جان قربان کرسکتے ہیں،ان کی اس بات سے پورے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

مزید : قومی


loading...