حکومت کانوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

حکومت کانوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ
حکومت کانوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوئی تھی، درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے، نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...