نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی،نعیم الحق

نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی،نعیم الحق
نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی،نعیم الحق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کراناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی، حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کراناچاہیے،کیس کی قانونی نوعیت سے واقف نہیں ہوں،علاج سے متعلق عدالت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی ہے۔

مزید : قومی


loading...