نوازشریف ملک سے باہر کب جارہے ہیں ؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

نوازشریف ملک سے باہر کب جارہے ہیں ؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا
نوازشریف ملک سے باہر کب جارہے ہیں ؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم صافی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ہفتے کے دوران ہی علاج کیلئے بیرون ملک چلے جائیں گے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک چلانے والے میاں نوازشریف کی صحت کے بارے میں خود بہت پریشان ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہناتھا کہ نوازشریف کی فیملی کی طرف سے حسین نواز نے الزام لگایا تھا کہ ان کو کھانے میں کچھ دیا گیاہے ، ملک چلانے والے نوازشریف کی صحت کے بارے میں دفاعی پوزیشن پر آ گئے ہیں کہ خدانخواستہ اگر نوازشریف کو کچھ ہو گیا تو وہ الزام سے بچ نہیں سکیں گے ۔ایک طرف حکمران طبقے کی خواہش اور کوشش ہے کہ وہ شہبازشریف سے رابطہ کر رہے ہیں کہ وہ نوازشریف کو باہر جانے کیلئے رضا مند کر لیں ۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے اہل خانہ اور حکمران کی خواہش ہے کہ انہیں علاج کیلئے باہر لے جایا جائے ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست شریف فیملی کی جانب سے دیدی گئی ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے حکومت نے نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی ہے۔

مزید : قومی


loading...