بہن کی مہندی کی تقریب کے دوران دوسری بہن قتل، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

بہن کی مہندی کی تقریب کے دوران دوسری بہن قتل، انتہائی افسوسناک خبرآگئی
بہن کی مہندی کی تقریب کے دوران دوسری بہن قتل، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  



مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) ایک شادی کے گھر میں ہونے والی مہندی کی تقریب میں مبینہ ہوائی فائرنگ سے دلہن کی بہن جاں بحق ہو گئی،پولیس کے مطابق واقعہ مشکوک ہونے کی وجہ سے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں رات گئے مہندی کی تقریب جاری تھی، اس دوران دلہن کے ایک رشتے دار نے ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آ کر دلہن کی بہن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔

ورثاء کا مؤقف ہے کہ فنکشن کے دوران ہوائی فائرنگ کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ مشکوک حالات کے پیشِ نظر واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ


loading...