نوازشریف کی حالت تشویشناک اور بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے، ڈاکٹر عدنان

نوازشریف کی حالت تشویشناک اور بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے، ڈاکٹر عدنان
نوازشریف کی حالت تشویشناک اور بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے، ڈاکٹر عدنان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک اور بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے،بیماری کی تشخیص کےلئے پیشگی تحقیق بے حدضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص پیچیدہ اور حالت تشویشناک ہے،بیماری کی تشخیص کےلئے پیشگی تحقیق بے حدضروری ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ 15روز سے بیمار ہیں ، جاتی امرا میں ان کے لیے سپیشل روم بنایا گیا جہاں شریف میڈیکل سٹی ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج پر معمور ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی گئی ہے، درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلئے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...