” پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ کمیٹی والوں نے بتایا ہم اصل بات بتاتے ہیں تو عمران خان ناراض ہو جاتے ہیں اور ۔۔“ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں حیران کن دعویٰ کر دیا

” پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ کمیٹی والوں نے بتایا ہم اصل بات بتاتے ہیں تو عمران ...
” پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ کمیٹی والوں نے بتایا ہم اصل بات بتاتے ہیں تو عمران خان ناراض ہو جاتے ہیں اور ۔۔“ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں حیران کن دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” پرویز الہیٰ نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی والوں نے بتایا جب ہم اصل بات بتاتے ہیں تو نیازی صاحب ناراض ہو جاتے ہیں ۔“
قومی اسمبلی میں اظہا خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ی نوزائیدہ لوگ ہیں میں ان کی بات کا برا نہیں مانتا جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواجہ آصف کے یہ الفاظ اسمبلی کی کارروائی سے حذف کروا دیئے ۔اس دورا ن حکومت کی جانب سے اسمبلی میں شو شرابا کیا گیا ، خواجہ آصف نے سپیکر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر کوئی قابل اعتراض بات کروں تو آپ مجھے روک دیجے گا ۔
خواجہ آصف نے حکومتی ممبران کی جانب سے شور شرابا کرنے پر کہا کہ ایسے لوگ اپنے لیڈروں کو گالیاں پڑواتے ہیں ، یہ لوگ نیازی صاحب کے دوست نہیں دشمن ہیں ، یہ گالیں پڑواتے ہیں ، ان کا بھیجہ خالی ہے ، یہ گالیاں پڑواتے ہیں نیازی صاحب کو ، کل جو شخص آپ کی کرسی پر بیٹھا تھا ا س نے بھی حکومت کو گالیاں پڑوائی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 2014 میں دھرنا دیا ، آپ کا مطالبہ تھا کہ الیکشن ہونے چاہیے ، اگر آج ہم مطالبہ کرتے ہیں تو اس میں کونسی قباحت ہے ۔ حکومتی اراکین کی جانب سے شور مچانے پر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ الیکشن ہو جائیں گے فکرنہ کریں ، الیکشن ہی ہوں گے اور جلدی ہو گے ، ہمارے مطالبے پر ہوں گے ، آپ کو وہ پتا نہیں جو ہمیں پتا ہے ، جناب سپیکر جو اقتدار میں ہوتا ہے وہ سب سے کم انفارمڈ ہوتاہے ، چراغ تلے ہمیشہ اندھیرا ہوتاہے ، ان کو نہیں پتا ، ان کے اوپر جب چھت گرے گی تو پھر انہیں پتا چلے گا کہ چھت گر گئی ہے ۔

مزید :

قومی -