اللہ نوازشریف کو صحت عطافرمائے مگرخداکیلئے اس قوم کو اور ماموں نہ بنائیں، ارشاد بھٹی کا ردعمل

اللہ نوازشریف کو صحت عطافرمائے مگرخداکیلئے اس قوم کو اور ماموں نہ بنائیں، ...
اللہ نوازشریف کو صحت عطافرمائے مگرخداکیلئے اس قوم کو اور ماموں نہ بنائیں، ارشاد بھٹی کا ردعمل

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ا للہ نوازشریف کو صحت عطافرمائے،میری دلی دعائیں ان کے ساتھ ہیں مگرخداکیلئے اس قوم کو اور ماموں نہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق نامور صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اللہ نوازشریف کو صحت عطافرمائے،میری دلی دعائیں ان کے ساتھ ہیں مگرخداکیلئے اس قوم کو اور ماموں نہ بنائیں،نوازشریف کوراضی کیاجا رہا،منایاجارہا، راضی ہوگئے، مان گئے،نوازشریف نہ ہوئے نیلسن منڈیلاہوگئے ،نواز شریف طبی بنیادوں پرضمانت کی 6درخواستیں دیں ہیں جبکہ اس سے قبل دو بار میڈیکل ریلیف لے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوشخص اسلام آبادہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کو بارہا بتاچکاہو کہ میں نے گذرے17سالوں سے پاکستان میں علاج نہیں کروایامیرا ڈاکٹرلارنس لندن میںہے اور اسی سے علاج کروانا ہے،اس شخص کے بار ے میں یہ کہنااسے اہلِ خانہ نے راضی کیاورنہ وہ تولندن جانے کیلئے راضی ہی نہیں ہورہاتھا۔

مزید : قومی


loading...