”نواز شریف کے قریبی ساتھی نے مجھے بتایا ہے کہ ۔۔۔“ حامد میر نے انتہائی تشویشناک انکشاف کر دیا

”نواز شریف کے قریبی ساتھی نے مجھے بتایا ہے کہ ۔۔۔“ حامد میر نے انتہائی ...
”نواز شریف کے قریبی ساتھی نے مجھے بتایا ہے کہ ۔۔۔“ حامد میر نے انتہائی تشویشناک انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی قیادت انتہائی پریشان اور مضطرب ہے کیونکہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ اگر نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تو اگلے دو روز کے اندر انہیں بیرون ملک لے جایا جائے گا اور ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے وہ بھی نواز شریف کیساتھ چلے جائیں۔

حامد میر نے کہا کہ اس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ کی یہاں زیادہ ضرور ہے جس پر جواب ملا تو ہمارے لیڈر کی طبیعت اتنی خراب ہے کہ اگر میں ان کیساتھ نہ گیا تو میرا جسم یہاں ہو گا لیکن میرا دل و دماغ وہاں اٹکا ہو گا۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹا بھی دیا جائے تو اس حالت میں ان کا بیرون ملک سفر مشکل اور رسک ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ بہت پریشان اور مضطرب نظر آ رہی ہے کہ اگر ان کا نام نکل بھی آیا تو انہیں باہر لے جانا ممکن ہو گا بھی یا نہیں ہو گا اور اس وقت ایک ہی سوچ ہے کہ ان کی جان کیسے بچائی جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...