نوازشریف کس تاریخ کو بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آ گئی

نوازشریف کس تاریخ کو بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آ گئی
نوازشریف کس تاریخ کو بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوں گے ؟ تاریخ سامنے آ گئی

  



لاہور (دیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج کیلئے 16 نومبر کو بیرون ملک جانے کا امکان ہے ، ڈاکٹرز سے 18 نومبر تک وقت لینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق حکومت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نوازشریف کی روانگی کے انتظامات کیلئے شہبازشریف کو آگاہ کر دیا گیاہے ،شہبازشریف اپنے بڑے بھائی نوازشریف کے ساتھ بیرون ملک جائیں گے ، اگر ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو اس کی بھی درخواست دی جائے گی ۔نوازشریف کا نام آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا ۔شہبازشریف غیر ملکی ڈاکٹروں کے ساتھ مشاورت بھی کر رہے ہیں ۔

نوازشریف نا م ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب اور وزارت داخلہ سے مشاورت ہو گی جس کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ میں جائے گا، وفاقی کابینہ نوازشریف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دے گی ۔یاد رہے کہ شریف فیملی کی جانب سے نوازشریف کا علاج بیرون ملک کروانے کیلئے درخواست دی گئی تھی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کو 16 روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد دو روز قبل ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ جاتی امراءمنتقل ہو گئے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ لگایا گیاہے ۔

مزید : قومی