نو از شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اور ڈاکٹروں کا کردار ہے، شیخ رشید

نو از شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اور ڈاکٹروں کا کردار ہے، شیخ رشید
نو از شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اور ڈاکٹروں کا کردار ہے، شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نو از شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اور ڈاکٹروں کا کردار ہے، اگر انہوں نے جانا ہے تو ایئر ایمولنس پر چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اورڈاکٹروں کا کردار ہے،حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے،حکومت بس دیکھ رہی ہے، عدالت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا جا سکتاہے،بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ باہر چلیں جائیں گے ، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،ایئر ایمولنس بہت دنوں سے قطر میں موجود ہے ،، دبئی میں بھی ایک ڈیڑھ ہفتے سے ایمولنس تیار کھڑی ہے،اگر انہوں نے جانا ہے تو ایئر ایمولنس پر چلے جائیں گے۔ 

مزید : قومی