آج کے میچ میں سب کو پاکستان کی باﺅلنگ کا انتظار مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں

آج کے میچ میں سب کو پاکستان کی باﺅلنگ کا انتظار مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی خوشی ...
آج کے میچ میں سب کو پاکستان کی باﺅلنگ کا انتظار مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی خوشی سے اچھل پڑیں

  



پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ پرتھ میں جاری ہے اور قومی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے مگر آج صبح سے ہی شائقین کرکٹ کو پاکستانی باﺅلنگ کا انتظار ہے۔

لیکن اس انتظار کی وجہ کیا ہے؟ آج کے میچ میں پاکستان نے وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ نوجوان باﺅلرز محمد حسنین اور محمد موسیٰ کو موقع دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اس انتظار میں ہیں کہ وہ پاکستان کے ان ’سرپرائز پیکیجز‘ کی کارکردگی دیکھیں کہ وہ کس طرح آسٹریلین بلے بازوں کو چیلنج کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور اگر قومی ٹیم وائٹ واش سے بچنا چاہتی ہے تو اسے آج کے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

مزید : کھیل


loading...