یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت ...
یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلم کھلا این آر او نہیں ہے،این آر او کا مطلب ہے کہ منی لانڈرنگ آپ نے معاف کردی،نوازشریف، زرداری اور بے نظیر نے مل کر این آر او مشرف سے لیا تھا،وزیر اعظم عمران خان انہیں این آر او نہیں دیں گے،نواز شریف کی صحت کے متعلق سارا معاملہ عدالت دیکھ رہی ہے،احتساب ہو رہا ہے اور اربوں روپے کی ریکوری بھی ہوئی ہے،  اس سے بڑا احتساب کیا ہو گا کہ آصف زرداری اور خورشید شاہ وہیل چیئر پر ہیں،حالات گزریں گے تو کچھ چیزیں کھل کر بھی بتائیں گے۔

مزید :

قومی -