عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان

عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان
عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو 6ارب ڈالر کی فوری فراہمی کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اشیائے ضروریہ کی کم قیمت پرفراہمی کےلئے بڑا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری 6 ارب روپے کی فراہمی کا حکم دیا ہے،وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کواشیائے ضروریہ کی عوام تک دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت فراہم کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،مشکل حالات کے باوجودعوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے،ہماری کوشش ہے کم آمدنی والے افراد اور غریبوں کوخصوصی ریلیف فراہم کریں،معیشت کی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے کیے ہیں،مشکل فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت میں استحکام آیا،اقتصادی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں،آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید :

قومی -