کس خاتون نے نواز شریف کی ڈیل کروائی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

کس خاتون نے نواز شریف کی ڈیل کروائی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا
کس خاتون نے نواز شریف کی ڈیل کروائی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیا رپورٹس کا کہناہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دینے پر تیار ہو گئی ہے اور آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کئی میڈیا آوٹ لیٹس کے ساتھ منسلک رہنے والے سینئر صحافی فخر الرحمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے جس نے ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے ۔فخرالر حمان کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ”

نوازشریف کو باہر نکالنے کیلئے کس نے کردار ادا کیا ؟ نوازشریف اور شہبازشریف  کی والدہ جنرل قمر جاوید باجووہ کے سسر سے ملاقات کر رہی تھیں جنہون نے اہم کھلاڑی کا کردار ادا کیا ،انہوں نے اگست 2019 میں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ، والدہ ، شہبازشریف ، نوازشریف اور مریم نواز جلد ہی لندن میں ہوں گے ، مقدمات زیر التواءرہیں گے ، نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ۔“

فخر الرحمان نے سوشل میڈیا پر معلومات فراہم کی ہیں وہ ریڈیو پاکستان ،ترکش این ٹی وی ، این بی سی نیوز،آج نیوز، دنیا نیوز، سماءنیوز اور سی این این ترک کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ نوازشریف ممکنہ طور پر 16 نومبر کو بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے جبکہ شہبازشریف نے غیر ملکی ڈاکٹروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور 18 نومبر کا ٹائم لیا جارہاہے ۔ شہبازشریف بھی نوازشریف کے ساتھ بیرون ملک جائیں گے ۔

مزید : قومی