وہ مطالبہ جس پر مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے ، پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

وہ مطالبہ جس پر مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے ، پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ ...
 وہ مطالبہ جس پر مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے ، پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یکم نومبر سے شروع ہونیوالا مولانا فضل الرحمان کا دھرنا موسم کی سنگینی کے باوجود جاری ہے اور وہ وزیراعظم کے فوری استعفے یا تین ماہ میں نئے انتخابات پر ڈٹے ہیں اور اس سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی  چینل ڈان نیوز کے ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم عمرا ن خان کومولانا فضل الرحمان سے ہونیوالی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور استعفیٰ کی شرط پر مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے بارے میں آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ  یا تین ماہ میں نئے انتخابات کی شرط پر ڈٹے ہوئے ہیں،انکی بات نہ مانی گئی تو دھرنے کے پلان بی پر عمل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلان بی میں ملک کی بڑی شاہراہوں کی بند ش اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا آپشن زیر غور ہے تاہم جے یو آئی ایف 12ربیع الاول تک حکومتی جواب کا انتظار کرے گی۔ادھر ذرائع کے مطابق حکومت بھی اپنے موقف پر قائم ہے،اور مولانا کے پلان بی سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

مزید : قومی


loading...