وزیر اعظم اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں:مرتضیٰ وہاب

وزیر اعظم اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں:مرتضیٰ وہاب
وزیر اعظم اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں:مرتضیٰ وہاب

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اورمشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی ناکامی کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں،ان کے لئے سندھ کے دروازے کھلے ہیں لیکن پہلے وہ وعدے وفا کریں۔

تفصلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ کے دنیا جانتی ہے کہ سیاسی انتقام ہی تحریک انصاف کا منشور ہے،سندھ حکومت کی ناکامی کو موردِ الزام ٹہرانا کھسیانی بلی کھمبا نوچنے جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام وزیراعظم کے 162 ارب کے پیکیج کے منتظر ہیں، سندھ کے عوام کو لالی پاپ کس نے دی اورکام کس نے کئےسب کو پتہ ہے؟تحریک انصاف کی آمرانہ سوچ نے ان کی عقل سلب کر دی ہے، تحریک انصاف کو معیشت سے زیادہ سیاسی انتقام کی فکر کھائے جارہی ہے۔ان کا  کہنا تھا کہ تحریک انصاف جیسی جماعتیں ''نازی ازم '' کا ایشیائی روپ ہیں،اقتصادی ادارے خطرے کا الارم بجا رہے ہیں مگر حکمران خوابِ غفلت میں ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم کراچی آئیں اور عوام سے ملیں تو آپ کو لگ پتہ جائے گا، ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر ''نیرو'' بانسری بجا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...