نواز شریف اتوار کوبیرون ملک روانہ ہونگے یا پیر کو ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتادیا

نواز شریف اتوار کوبیرون ملک روانہ ہونگے یا پیر کو ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ...
نواز شریف اتوار کوبیرون ملک روانہ ہونگے یا پیر کو ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیل پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نواز شریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلے جائیں گے ، نیب ان کی درخواست کوکلیئر کرے گا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلے جائیں گے ، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بیرون ملک جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نواز شریف کی درخواست کو کلیئر کرے گا اور ان کو ہفتے کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ان کے ہمراہ لندن نہیں جائیں گی۔

شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں، قطر والوں نے گزشتہ منگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی ۔

مزید : قومی


loading...