دنیا کی کوئی خوشی جشن ولادت مصطفیٰ ﷺجیسی نہیں ہو سکتی:ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

دنیا کی کوئی خوشی جشن ولادت مصطفیٰ ﷺجیسی نہیں ہو سکتی:ڈاکٹر حسن محی الدین ...
دنیا کی کوئی خوشی جشن ولادت مصطفیٰ ﷺجیسی نہیں ہو سکتی:ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی خوشی جشن ولادت مصطفی ﷺ جیسی نہیں ہو سکتی، آپﷺ نے مساوات کی ایک ایسی روایت قائم کی کہ غلام آقا بن گئے اور مجبور معتبر ہو گئے، جو ایک دوسرے کا حق غصب کرنا باعث فخر سمجھتے تھے وہ امانت دار بن گئے۔

جامع مسجد المنہاج میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ آپ ﷺکی تعلیم و تربیت کا یہ اعجاز تھا کہ بت پرست حق پرست بن کر دنیا کو توحید کا سبق پڑھانے لگ گئے،حضور نبی اکرم ﷺنرم خو،مہربان طبیعت،خوش صحبت،خندہ روح اور تبسم فرمانے والے تھے، وہ آسانی بانٹتے تھے اور آسانیاں بانٹنے والوں کو پسند فرماتے تھے، آپ ﷺ نے تہذیب و شائستگی، ادب و احترام کے ایک ایسے کلچر کی بنیاد رکھی جس میں کوئی کسی کا حق غصب نہیں کر سکتا تھا۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ  ہم خوش قسمت امت ہیں کہ ہمیں ایک ایسے نبی برحقﷺ کے عہد میں اللہ نے پیدا کیا جس کا مبعوث فرمانا اللہ کا ہمارے لیے احسان عظیم ہے، دنیا و آخرت کی نجات آپﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے،حضور نبی اکرم ﷺ نے انسانیت کو عدل و انصاف، صبر و تحمل ،علم و امن اور اعلیٰ اخلاقیات سے ہم آہنگ کیا،آج ہم اگر عہد رفتہ کی شان و شوکت کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں سیرت مصطفیﷺ کو اپنے سینوں میں داخل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ  9نومبر کی شب مینار پاکستان پر تحریک منہاج القرآن شایان شان طریقے سے آقا ﷺکا جشن ولادت منائے گی جس سے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے،اہل لاہور اور مضافات کے اضلاع کے عشاقان رسول ﷺ  کو منہاج القرآن کی 36ویں عالمی میلاد کانفرنس میں اہل خانہ سمیت شرکت کی دعوت دیتے ہیں،آقاﷺ کی ولادت کے جشن میں شریک ہو کر کریم آقاﷺسے تجدید عہد وفا کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...