حکومت نے نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

حکومت نے نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
حکومت نے نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے نواز شریف کو علاج کرانے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ، نواز شریف بہت زیادہ بیمار ہیں ، وہ جس ملک سے چاہیں اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت زیادہ بیمار ہیں ، ہم نے ان کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ، وہ جس ملک سے چاہیں اپنا علاج کرواسکتے ہیں ۔ یہ ہر پاکستانی کاحق ہے کہ وہ جہاں سے مرضی اپنا علاج کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حالات اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے اپنا علاج کروائیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اب عدالت کا معاملہ ہے کہ نواز شریف کو کتنے عرصے میں علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دیتی ہے ؟ حکومت کوان کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...