نواز شریف کی طبیعت تشویشناک،دنیا میں جہاں علاج ممکن ہو وہاں جانا چاہئے:مریم نواز شریف

نواز شریف کی طبیعت تشویشناک،دنیا میں جہاں علاج ممکن ہو وہاں جانا چاہئے:مریم ...
 نواز شریف کی طبیعت تشویشناک،دنیا میں جہاں علاج ممکن ہو وہاں جانا چاہئے:مریم نواز شریف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم  لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہےکہمجھے نواز شریف کی صحت کی بہت فکر رہتی ہے، نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے، اِنہیں علاج کے لیے فورا باہر بھیجنا چاہیے اور جہاں علاج ممکن ہو وہاں جانا چاہیے

تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھےنوازشریف کی صحت کی بہت فکررہتی ہے،نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے، انہیں علاج کے لیے فورا باہر بھیجنا چاہیے اور جہاں علاج ممکن ہو وہاں جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں ابھی فوری سفر نہیں کرسکتی کیوں کہ میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے، اگر نواز شریف علاج کیلیے بیرون ملک جاتے ہیں تو ان کے ساتھ جانا مجبوری ہے تاہم بڑا مشکل ہوگا کہ نواز شریف علاج کے لیے باہر چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں۔مریم نواز نے کہا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی لیکن والدین دوبارہ نہیں ملتے، ایک سال پہلے اپنی ماں کھوچکی ہوں اور اب میری تمام تر توجہ نواز شریف کی طبیعت پر ہے، میں 24 گھنٹے نواز شریف کے پاس رہتی ہوں، اِنہیں ملازموں اور نرسوں پر نہیں چھوڑ سکتی، نواز شریف کے معاملات خود دیکھتی ہوں، آج بھی بڑی مشکل سے عدالت آئی ہوں، مجھے اس وقت صرف نواز شریف کی زندگی اور صحت کی فکر ہے۔

اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں تاہم نواز شریف کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا جب کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، صاحب زادی مریم نواز اور یوسف عباس کو 22 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

مزید : قومی


loading...