ن لیگ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق شیخ رشید کے بیان کی تصدیق کردی

ن لیگ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق شیخ رشید کے بیان کی تصدیق کردی
ن لیگ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق شیخ رشید کے بیان کی تصدیق کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف اتوار کو علاج کیلئے لندن روانہ ہوجائیں گے ، شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ لندن جائیں گے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ن لیگ کے پارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف اتوار کو علاج کے لئے لندن روانہ ہوجائیں گے ، شہباز شریف بھی اپنے بھائی کے ساتھ جائیں گے ۔ڈاکٹر عدنان اورجنید صفدربھی نواز شریف کے ساتھ جائیں گے ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی کہاہے کہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلے جائیں گے ، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بیرون ملک جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نواز شریف کی درخواست کو کلیئر کرے گا اور ان کو ہفتے کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ان کے ہمراہ لندن نہیں جائیں گی۔شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو مولانا فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں، قطر والوں نے گزشتہ منگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی ۔

مزید : قومی


loading...