سلیکٹڈ کو صرف سلیکٹرز کی فکرہے ، قوم مزید برداشت نہیں کرے گی ،بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ کو صرف سلیکٹرز کی فکرہے ، قوم مزید برداشت نہیں کرے گی ،بلاول بھٹو ...
سلیکٹڈ کو صرف سلیکٹرز کی فکرہے ، قوم مزید برداشت نہیں کرے گی ،بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ ہو،اس لیے آپ کوصرف سلیکٹرزکی فکر ہے، یہ قوم آپ کو مزیدبرداشت نہیں کرےگی، مقدمہ سندھ کا ہوتاہے اور کیس راولپنڈی میں چلتاہے ، حکومت کا ہر ظلم برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن یہ تو عوام پر ظلم کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مطفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو سلیکشن ہوئی اور بدترین دھاندلی کی گئی۔ 2018 کے الیکشن کوکسی پارٹی نے تسلیم نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری تسلسل برقرار رہے، عمران خان نے ایک سال میں ملکی معیشت تباہ کردی ، مقدمہ سندھ کاہوتاہے کیس راولپنڈی میں چلتاہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کونجی ڈاکٹرزسے علاج کی اجازت نہیں دی جارہی،ہم حکومت کاہرظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں ، پیپلزپارٹی دور میں تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کیاگیا، 18 ویں ترمیم میں صوبوں کوخودمختاری دی گئی ، ہم دہشتگردوں سے لڑے اورجمہوریت لائے۔
بلاول بھٹوز رداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پلیٹ میں رکھ کراقتدار دیا گیا ، صرف الزام پر سابق صدرکو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے، ایک سال میں 3،3 بجٹ پیش کیے گئے،ٹیکسز کی بھر مار کر دی گئی ، آصف زرداری نے پہلے بھی 11 سال جیل میں گزارے،ہم ان کاظلم سہنے کو تیار ہیں لیکن یہ تو عوام پر ظلم کررہے ہیں،عمران خان نے ایک سال میں ملکی معیشت تباہ کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ سلیکٹڈ ہو،اس لیے آپ کوصرف سلیکٹرزکی فکر ہے، یہ قوم آپ کو مزیدبرداشت نہیں کرےگی،میں وعدہ کرتا ہوں عوام میں رہوں گااورعوام کیلئے لڑوں گا، کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط کردیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -