جائیدادوں کے لین دین میں چھپی دولت ڈھونڈنے کا فیصلہ

جائیدادوں کے لین دین میں چھپی دولت ڈھونڈنے کا فیصلہ
جائیدادوں کے لین دین میں چھپی دولت ڈھونڈنے کا فیصلہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے آئندہ دوسال میں ملک گیر رئیل سٹیٹ سیکٹر میں غیرمنقولہ جائیدادوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے,سروے کا مقصد غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریدوفروخت میں چھپائی گئی دولت کا پتہ لگانا ہے۔

نجی اخبارروزنامہ’’ دنیا‘‘کو موصول دستیاب دستاویز کے مطابقایف بی آر سروے چینی تجویز پر شروع کررہا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل لینڈ سروے کرایا جائے گا۔ سروے 30جون 2021تک مکمل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے سروے کرانے کیلئے وزارت دفاع اور داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا ملک گیر ڈیجیٹل کارٹوگرافی کرنے کا عمل دوسال سے التوا کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے آئی نائن کے انڈسٹریل ایریا کی جیو ٹیگنگ بھی اس سروے میں زیر غور ہے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے ملک گیر ٹیکس تشخیص اور دستاویز ی عمل بنانے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ اگلے دوسال میں مکمل ہوگا۔ٹیکس تشخیص اور دستاویزی عمل سےٹیکس چوری کو روکا جاسکے گا،اس کے علاوہ اس عمل سے ٹیکس چوری کے ان سیکٹر زکو ہدف کیا جائے گاجن میں خاص طور پرکاروبار،رئیل سٹیٹ اور صنعتی شعبہ شامل ہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ


loading...