پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں وہ رپٹ پسٹل ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق غلام مصطفی بشیر پہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے لگاتار دوسری بار کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ وہ ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ دوحہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رضی احمد کا کہناہے کہ پانچویں پوزیشن کے تحت انہیں اولمپکس کوٹہ ملا ہے۔ غلام مصطفی بشیر کو وائڈ کارڈ انٹری نہیں ملی بلکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔رضی احمد نے بتایا کہ خلیل اختر بھی اولمپکس کوٹہ کے تحت ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...