عمران خان کوچاہئے کہ استعفیٰ دیدیں اور چلے جائیں، ارشاد بھٹی کا مشورہ

عمران خان کوچاہئے کہ استعفیٰ دیدیں اور چلے جائیں، ارشاد بھٹی کا مشورہ
عمران خان کوچاہئے کہ استعفیٰ دیدیں اور چلے جائیں، ارشاد بھٹی کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اس وقت دوپاکستان بنادیئے گئے ہیں نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیکرجو راستہ کھولا گیا ہے،اس سے گھٹن بڑھے گی،عمران خان یہ تبدیلی لے کر آئے ہیں کہ میں این آر او کسی کونہیں دوں گا،عمران خان کوچاہئے کہ اب چلے جائیں اوراستعفیٰ دیدیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نعیم الحق بھی شدید بیمار ہیں،ان کو کینسر ہے اور پچھلے تیس دن سے بیمار ہیں،وہ سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دوپاکستان بنادیئےگئے ہیں،نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیکرجو راستہ کھولا گیا ہے،اس سے گھٹن بڑھے گی،جو دو فیصد کومل رہا ہے وہ 98فیصد کونہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست میری ماں کیوں نہیں ہے ؟یہ ریاست اُن کی ماں کیوں ہےجو کچھ ان کودیا جارہاہے ، وہ سب کچھ مجھے کیوں نہیں دیا جا رہا؟۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک اورجمہوریت ختم کرکے ہمارے گلے میں سلیٹ ڈال دی جائے اور کہہ دیا جائے کہ تم غلام ہو اور تم کو کوئی سہولت نہیں ملنی ۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان یہ تبدیلی لے کر آئے ہیں کہ میں این آر او کسی کونہیں دوں گا،عمران خان کوچاہئے کہ اب چلے جائیں اور استعفیٰ دیدیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...