تجزیہ کارمظہر عباس نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کارکردگی پر بڑا سوال اٹھا دیا

تجزیہ کارمظہر عباس نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کارکردگی پر بڑا سوال اٹھا ...
تجزیہ کارمظہر عباس نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کارکردگی پر بڑا سوال اٹھا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جیلوں کی میں اصلاحات کی بات کونو دن ہوگئے ہیں لیکن پنجاب حکومت یاوفاقی حکومت بتائے کہ اب تک جیلوں میں سے کتنے چھوٹے چھوٹے جرائم میں ملوث قید یوں کورہا کردیا ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ جیلوں میں اصلاحات کی بات کونو دن ہوگئے ہیں لیکن پنجاب حکومت یاوفاقی حکومت بتائے کہ اب تک جیلوں میں سے کتنے چھوٹے چھوٹے جرائم میں ملوث قید یوں کورہا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حالت بہت خرا ب ہے ، اہم چیز یہ ہے کہ نواز شریف کا علاج ہو اور پھر وہ سیاست میں واپس آتے ہیں یا نہیں آتے، اس کا فیصلہ کرنا ان کا کام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ خواجہ آصف کی ملاقاتیں کن لوگوں سے ہورہی ہیں اور گر ان لوگوں کے ساتھ ہی ہو رہی ہیں جن کے ساتھ کبھی شہباز شریف کی ہوا کرتی تھیں تو میں یہی کہوں گا کہ غم لیڈر کوبہت ہیں مگر آرام کے ساتھ ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...