خواجہ آصف ہر لحاظ سے خانہ پری کررہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

خواجہ آصف ہر لحاظ سے خانہ پری کررہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ
خواجہ آصف ہر لحاظ سے خانہ پری کررہے ہیں، حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ہر لحاظ سے خانہ پری کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی رواداری ہے کہ ان کی جانب سے اب تک بھرم رکھا گیاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ خواجہ آصف ہر لحاظ سے خانہ پری کررہے ہیں،اگر یہ سنجیدگی سے بھی کہہ رہے ہیں تو پھر بھی یہ خانہ پری ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں یہ مولانا فضل الرحمان کا ٹاپک ہے سب کوپتہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شریک نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ حمایت صرف فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہے ۔ یہ تو مولانا فضل الرحمان کی رواداری ہے کہ ان کی جانب سے اب تک بھرم رکھا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بڑی بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...