نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی:فردوس عاشق اعوان

نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی:فردوس عاشق اعوان
نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی:فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  آگاہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے،نوازشریف کے کیس میں نیب مدعی ہے،اس لئے  متعلقہ حکام کی رائے لی گئی ہے،سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔

 اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ربیع الاول حضور پاک ﷺکی ولادت کا  مبارک مہینہ ہے،اسلامی فن پاروں کی نمائش پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،فن پاروں میں والی  دو جہاں ﷺسے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے،پاکستان کے اندر باصلاحیت  ہنرمندوں کی کمی نہیں ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز   پر اسلامی فلاحی ریاست  بنانا وزیراعظم کا وژن ہے ،نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیاد پر ضمانت دی،وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے، نوازشریف کے کیس میں نیب مدعی ہے ،اس لئے  متعلقہ حکام کی رائے لی گئی ہے، سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے، وزیراعظم  عمران  خان نے بارہاواضح کیا ہے کہ سیاست اپنی جگہ انسانی ہمدردی اپنی جگہ ہے،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔

مزید : قومی


loading...